اتوار, 03 مارچ 2024


پنجاب بورڈکاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کےداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور: پنجاب بورڈ نےانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین محمد عدنان خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کااعلان کیاگیا ہے۔

اب طلبا و طالبات اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 30 جنوری تک بورڈ آفس بھجوا سکتے ہیں، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment