منگل, 05 نومبر 2024


’کسی بچی کی طرف سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا‘

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی بچی کی طرف سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بچی کی طرف سے ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ایک بچی کا نام لیا گیا اس نام کی تمام بچیاں واقعے سے انکاری ہیں اگر کسی کے پاس واقعے کی مصدقہ اطلاعات ہیں تو شیئر کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خدارا دوسروں کی بچیوں کو اپنا سمجھیں اور ان کے گھروالوں کے پوسٹر مت لگائیں، جس گارڈ پر مبینہ زیادتی کا الزام لگا وہ کل سے زیر حراست ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازا یک ایک لمحےکی رپورٹ لے رہی ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس طلابہ سے زیادتی ہوئی اس کے والد نے رابطہ کرلیا ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق کالج کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں طلبا نے حکومت کو احتجاج کے دوران گرفتار طلبہ کو رہا کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ذمہ دار اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو کل پورے لاہور کی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment