جمعرات, 05 دسمبر 2024


سالانہ امتحانات برائے2025 سےبائیومیٹرک حاضری متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کےسالانہ امتحانات برائے2025 سے بائیو میٹرک حاضری متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔

امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی بائیو میٹرک کی جائے گی، اس اقدا م سے جعلی امیدوار امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔رواں سال امتحانات میں درجنوں جعلی امیدوار وں کے خلاف یو ایم سی بنائے گئے ۔

بائیو میٹرک کا آغاز میٹرک امتحان 2025 سے کئے جانے کا امکان ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق داخلے بھجواتے وقت بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور لائیو تصاویر بھی لی جائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment