بدھ, 15 جنوری 2025


ایل ایل بی کےداخلہ فارم جمع کروانے کی ہدایت جاری

پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے داخلہ فارم جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔ٹو اورپارٹ ۔تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ۔ون ، ٹو ، تھری، فوراور ففتھ سپلیمنٹری امتحان2024ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28جنوری 2025ء ہے ۔

امیدوار داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں ، کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment