پاکستان میں سفیرشیخ نور محمد حسن کی قیادت میں صومالیہ کے وزیر تعلیم فرح عبدالقادرکے وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی باہمی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال اور تعاون پر زور دیا کیا گیا،
چیئرمین ایچ ای سی نے پاکستان میں بین الاقوامی طلبا بالخصوص مسلم ممالک کے نوجوانوں کیلئے وظائف میں اضافے کی جاری کوششوں پر زور دیا اور افغان اسٹوڈنٹ اسکالرشپ پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر احمد نے صومالیہ میں اعلیٰ تعلیم آگے بڑھانے اور صومالی طلبائ کو پاکستان میں تعلیمی پروگراموں سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں HEC کے تعاون کا یقین دلایا۔
چیئرمین HEC نے صومالی حکام کو مسلم دنیا میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ ڈاکٹر مختار نے وفد کو ’’علم بینک‘‘ورچوئل پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتایا جس کا مقصد او آئی سی ممالک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے نالج کنسورشیم کے طور پر کام کرنا ہے ۔