جمعہ, 31 جنوری 2025


پنجاب کےسرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانےکافیصلہ

لاہور: پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب،سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے لندن میں گوگل کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

جس میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے کلاس رومزمیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولزلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔

2 لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائیگی، تعلیمی اداروں میں سمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،اسکولز کو گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم فراہم کئے جائیں گے ۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گوگل کے تحت پنجاب میں 25 ہزار کورس لانچ کئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment