اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا ہے

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان براڈکاسٹنگ ایسو سی ایشن نے قائم مقام چیئر مین پیمرا اور سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے نئی ریٹنگ کمپنی کے قیام پر تشویش کا اظہار کیاہے .پی بی اے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹنگ کمپنی کے حوالے سے ایسوسی ایشن کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے اس طرح کے ہتھکنڈے آئین کے آرٹیکل19 کے تحت شہریوں کی حقائق اور اطلاعات تک رسائی اور میڈیا کی آزادی پر اثر انداز ہونگے۔ پی بی اے کے مطابق پرنٹ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔ حکومت کو اپنے ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ سپریم کورٹ میڈیا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میڈیا کمیشن نے پیمرا کو خود مختار ادارہ بنانے سیکریٹ فنڈز ختم کرنے اور اشتہارات کی تقسیم شفاف بنانے کی سفارش کی ہے لہذا حکومت آئین کے آرٹیکل انیس کے تحت حقوق پر قدغن لگانے کے اقدامات سے گریز کرے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے قائمقام چیئرمین پیمرا کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ پیمرا یا وزارت اطلاعات کی جانب سے اس طرح کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment