جمعہ, 22 نومبر 2024


پنجاب میں محرم کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر پابندی

ایمزٹی وی(پنجاب) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج ممنوع ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق 30 روز کے لیے ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment