اتوار, 28 اپریل 2024


اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کی کلاس کا فیصلہ

ایمز ٹی وی(لاہور ) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹرز آج بحالی پروگرام کے مطابق لیکچر میں شرکت کریں گے،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ارکان کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے۔سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیکچر دیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ سے بچنے اور مستقبل میں اپنی ساکھ بہتر بنانے اور عوامی غصے کو کم کرنے کے بارے میں ہدایات دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بحالی پروگرام پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment