ایمز ٹی وی(لاہور) چند روز قبل کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی ۔ اس پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھےجن میں سے ۱۰ مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ طیارہ کا پائلٹ کیپٹن عصمت اس وقت نشے کی حالت میں تھاجس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہین ایئر کی پرواز کی کریش لینڈنگ پر پنجاب پولیس نے پائلٹ کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کراچی سے گرفتار کر لیا۔نگراں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پائلٹ نہ صرف تھکے ہوئے تھے بلکہ نشے کی حالت میں بھی تھے۔اس سے قبل پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں شراب کی بڑی تعداد کا انکشاف کیا گیا تھا۔