ایمزٹی وی(خانیوال) وزیر اعطم نواز شریف نے خانیوال میں موٹر وےکا افتتاح کردیا۔13 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا منصوبہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔ ملتان خانیوال موٹروے بلوچستان سے بذریعہ نیشنل ہائی وے آنے والی ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کی دوڑ میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ دو ڈھائی سال میں بالکل ختم ہوجائے گی اور لوگ یاد کریں گے کہ کبھی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرتی تھی جب کہ موٹرویز اور میٹرو نہیں بجلی کے کارخانے بھی ملک میں لگ رہے ہیں، ہوا، دھوپ، کوئلے اور پانی سےبجلی پیداکرنےکےمنصوبے بنا رہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں نے گھر گھر لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا، موٹروے بنانے تو دور کی بات ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا کردیا۔ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا جہاں امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔