ایمز ٹی وی (لاہور )میں تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افراد کی شہادت کے بعد وجود میں آیا ہے۔ ہم ملک میں غریب اور امیر کے درمیان فرق کو کم کرناچاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی ہاتھ پھیلانے والا نہ ہو، خودروزگاراسکیم سےنوجوان معاشرےپربوجھ نہیں بنیں گے ، اس اسکیم سے بے روزگار افراد معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ محلوں میں رہنے والوں نے اربوں روپے قرض لے کر معاف کرائے، ہمیں اربوں روپے لوٹنے اور قرضے معاف کرانے والوں کااحتساب کرنا ہوگا اس سے قبل اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بھائی چارے، امن، اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، دہشت گردی ،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، جس کے لئے ہر محاذ پرفیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں