ایمز ٹی وی (ساہیوال) تحریک انصاف کا سونامی ساہیوال سے ٹکرانے کے لئے تیار ہے۔ جلسہ گاہ میں بھی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اور پارٹی قیادت کے تصاویر والے ہورڈنگز سے پنڈال کو سجا یا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والے ہورڈنگز، پنڈال کے چاروں طرف لگا دیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ پارٹی پرچموں ، ٹوپیوں اور بیجز کے اسٹال جگہ جگہ موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ پنڈال میں نوجوان ٹولیوں میں حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت پرامید ہے کہ ان کا جلسہ ساہیوال میں سیاسی تاریخ بدل دے گا۔