ایمز ٹی وی (لاہور) عید الاضحی کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا، پلان شہر میں دہشت گردی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کو عیدسے پہلے ، عید، اور عیدکے بعد کے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، بازاروں اور عید اجتماعات پر 6 ایس پیز ،35 ڈی ایس پیز،83انسپکٹرز اور لیڈی کانسٹیبلز سمیت 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔عید بازاروں، مارکیٹوں ، مویشی منڈیوں، مساجداو ر امام بارگاہوں،قبرستانوں اور تفریحی مقامات پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ کوئیک رسپانس فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔3 ہزار 587 مساجد، 28 امام بارگاہوں اور 126اہم کھلے مقامات اور بڑے اجتماعات پرپولیس اہلکاراورکمانڈوز ڈیوٹی دیں گے۔ پارکنگ سٹینڈز کے مربوط پلان پر بھی عمل درآمد جاری ہے، موبائل سی سی ٹی وی کوریج کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ عید سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ہوئے اجلاس میں سی سی پی او امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس پی سیکیورٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
عید الاضحی کیلئے سیکیورٹی پلان تیار۔۔۔
Leave a comment