جمعرات, 25 اپریل 2024


عمران خان نے معاہدہ نہ کیا تو ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خواجہ سعد رفیق

 ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ، ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلووں کو دیکھنا پڑتا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ حکومت کسی طور بھی شاہراہ دستور بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اگر عمران خان نے معاہدہ نہ کیا تو ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ صبر نہیں کر سکتے۔ان کے کچھ مسائل ایسے ہیں جو ہم سامنے نہیں لا سکتے اور  عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے گزشتہ دو سالوں سے کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ گزشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے 45 لاکھ جبکہ عمران خان نے ایک لاکھ 94 ہزار ٹیکس دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہم عمران خان کی اصلیت کو لوگوں کے سامنے لے کر آئیں اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment