جمعہ, 19 اپریل 2024


وہاڑی، زائرین کی بس اور ٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 21 زخمی 

ایمزٹی وی (وہاڑی) وہاڑی میں ملتان روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاک پتن میں داتا دربار پر حاضری دے کر زائرین بس میں واپس ملتان جارہے تھے۔ ملتان روڈ پر گڑھا موڑ کے قریب بس ڈرائیور نے گاڑی کو اوورٹیک کرنا چاہا جس کے نتیجے میں بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں جاگھسی۔ حادثے کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں گڑھا موڑ اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر 8 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی لائے گئے جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment