ایمزٹی وی(کراچی) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈس لوئس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جنہیں جلد دور کر لیا جائے گا۔
ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈس لوئس کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، زراعت اور کاسمیٹکس میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار برطانیہ میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں پاکستان کے تاجروں کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے جنہیں جلد دور کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت کے فروغ اور ویزا مشکلات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت ہے۔
برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے معیشت پر اثرات کیسے ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین آنے والے دنوں میں تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو گا