ایمزٹی وی(کراچی) رینجرز نے اندرون سندھ کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔رپورٹ کےمطابق رینجرز کارروائیاں صرف کراچی ہی نہیں سندھ بھر میں ہوئیں۔
جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کے ایکشن پرترجمان رینجرز نے واضح کر دیا کہ مجرموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن صرف کراچی ہی نہیں وادی مہران کے گاؤں گوٹھ میں بھی جاری ہے۔
سندھ رینجرز نے خصوصی اختیارات کے تحت اندرون سندھ میں کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔5 ستمبر 2013 سے جاری آپریشن میں قتل کی 44 فیصد وارداتوں میں کمی آئی۔رینجرز کاروائیوں کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان ختم ہونے کو ہے۔
ان وارداتوں میں 77 فیصد کمی آئی جبکہ ڈاکو راج پر 53 فیصد قابو پایا جا سکا۔راہزنی کی وارداتوں میں 27 فیصد تک کمی آئی۔
ترجمان سندھ کے مطابق آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے تحت اختیارات ملنے کےبعدپانچ سو تینتیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور امن شہر قائد میں ہی نہیں دیہات میں بھی آیا ہے۔