ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کو پانی پانی دیکھ کر سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال بھی پھٹ پڑے،ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے اختیارات مقامی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بعد شہر کو لوٹا تو گیا کام نہیں کیا گیا۔
بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سابق ناظم کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں شہر میں نکاسی آب کا بہتر نظام موجود تھا، تاہم ہمارے بعد شہر کو لوٹا تو گیا مگر کام نہیں کیا گیا۔
بارش کے بعد کچرا اور پانی کے مسئلے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانا وزیراعلیٰ اور وزیر کا کام نہیں، اختیارات کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ہوگا، صوبوں میں صوبائی فنانشل کمیشن بنانا ہوگا، یونین کونسل سطح پر لوگوں کو بااختیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، شہر کے مسائل پر کوئی احتجاج نہیں کرتا، کھالوں اور چندے کیلئے احتجاج کیا جاتا ہے