ھفتہ, 23 نومبر 2024


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفت مظبوط کرلی

ایمزٹی وی(کراچی) کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 90 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی پی آئی بی غوثیہ کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

رہائشی عمارت کی تلاشی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر تیسر ٹاؤن میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق آپریشن کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment