پیر, 23 ستمبر 2024


شہر قائد میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں

ایمزٹی وی(کراچی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کےدوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا.

کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی.

دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا.پولیس کے مطابق ملزمان بین الصوبائی موٹرسائیکل گروپ کے کارندے ہیں،ملزموں کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئ ہے.

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment