پیر, 23 ستمبر 2024


مویشی منڈی پر وائرس کاخطرناک حملہ

ایمز ٹی وی(کراچی) کانگو وائرس نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مویشی منڈی بھی خطرناک وائرس کی زد میں آگئی. بہاولپور سے منڈی آنے والا شخص کانگو وائرس کے باعث جان سے چلا گیا۔

عید الضحیٰ قریب آتے ہی کانگو وائرس زور پکڑنے لگا۔ جانوروں کی فروخت کیلئے بہاولپور سے کراچی کی ملیر بکرا پیڑی منڈٰی آنے والا اللہ دتہ کانگو وائرس کے باعث چل بسا۔رواں سال ملک میں کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

کراچی میں لگائی گئی مویشی منڈٰیوں میں مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے کوئی میڈیکل ٹیم ہے نہ ہی ڈاکٹر حالانکہ یہ مہلک وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوکر اسے موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ نے کانگو وائرس سے مویشیوں کے بیوپاری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کواللہ دتہ کے ساتھ رہنے والے افراد کا فوری معانہ کرانے کی ہدایت کی۔۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہاولپور سے تعلق رکھنے والی مریضہ، 38 سالہ ڈاکٹر صغیر اور انکا اسسٹنٹ کانگو وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج 65سالہ عبدالحکیم خان بھی کانگو کے باعث جان سے گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment