ایمزٹی وی(کراچی) ڈی جی رینجرز نے سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کردی
ڈی جی رینجرز نے سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کردی ، بلال اکبر نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم میرٹ کی توہین ہے، رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کی تفصیلات بھی
اپیکس کمیٹی میں پیش۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کورکمانڈر کراچی ، آئی جی سندھ ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈی جی رینجرز نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا
میرٹ کی توہین ہے اس کے باعث سندھ کے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے کراچی میں رینجزر کے جانب سے کئے گئے آپریشن کی تفصیلات پیش کیں ،
جس میں بتایا گیا کہ چار ستمبردوہزار تیرہ سے اب تک آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلرز کو ٹارگٹڈ آپریشنز کے زریعے گرفتار کیا گیا ملزموں نےدوران تفتیش پانچ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان میں پچانوے کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کے ننانوے ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ،
کالعدم تنظیموں کے ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی پانچ سو ستاون وارداتوں کا اعتراف کیا ، ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملزمان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔