ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کےمزید دو غیرقانونی دفترمسمار کردیئے گئے۔
کراچی میں گرائے گئے یونٹ آفسوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ سے زائد ہوگئی۔
کراچی میں ناجائز قبضے اور سرکاری زمین پر قائم کیے گئے ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آفسوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
سندھ حکومت کا اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھاری مشینری کے ساتھ سرگرم ہے، مختلف علاقوں میں اب تک ایم کیوایم کے ایم کے ایک سو اٹھارہ سے زائد یونٹ اور سیکٹر آفسز ملبے کا ڈھیر بنادیے گئے۔
ناظم آباد میں ایم کیو ایم کے مزید دو یونٹ آفس پر بلڈوزر چلادیا گیا اب تک مسمار کئےگئے ایم کیوایم کے دفاترکی تعدادایک سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے ایک سو اٹھتر یونٹ آفسز اور بائیس سیکٹر آفسزاسکولز،
پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹربورڈ اور ریلوے کی زمینوں پرقائم ہیں جنہیں بتدریج گرایا جائے گا