ایمزٹی وی(کراچی) شہر قائد میں گزشتہ روز ’’ جو قائد تحریک کا غدار ہے
وہ موت کا حقدار ہے‘‘ کے بینرز کے بعد اب ’’جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے‘‘کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے ’’جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے‘‘کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر ’’حکومت پاکستان کی تلاش ‘‘ کے بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے ’’منجانب اہلیان پاکستان‘‘ اور ’’اہلیان کراچی‘‘ تحریر ہے۔
جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کاحقدار ہے” کے بینرز
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف دن دیہاڑے ’’ جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے‘‘
کے بینرز کے ساتھ صدر ریگل چوک کے قریب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے خلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بینرز کو ہٹادیا تھا