جمعہ, 22 نومبر 2024


پولیس مقابلہ میں سجاد کھتری ہلاک,ایس ایس پی ٹھٹھہ کا دعویٰ

ایمزٹی وی(ٹھٹھہ)پولیس کا گینگ وار کے اہم کمانڈر سجاد کھتری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ٹھٹھہ میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر سجاد کھتری ہلاک ،

ملزم پر دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔تفصیلات کے مطابق مکلی کےقریب غلام اللہ روڈ پر پولیس اورملزمان میں مقابلہ ہوا

جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اوردو فرارہوگئےایس ایس پی ٹھٹھہ نےدعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونےوالےملزم کی شناخت لیاری گینگ واراستاد تاجو گروہ کےکمانڈرسجاد کھتری کے نام سے ہوئی ہے

جس پر دس لاکھ روپے انعام مقررتھا ملزم پر مختلف تھانوں میں ایک سو سےزائد مقدمات بھی درج تھےپولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال ٹھٹہ منتقل کردیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment