ایمزٹی وی (صحت) تھر پار کر میں غذائی کمی کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا آج مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔ اس ماہ کے پہلے 9 دن میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 20 تک جاپہنچی ہے۔ تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ جسمیں گاؤں ڈھیرو کارہائشی دو دن کا قیمت اور گاؤں عادلی کا 21 دن کا رمیش شامل ہیں۔ ادھر چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں رتن جو تر سے تعلق رکھنے والا 4 ماہ کا بچہ نمونیہ کے باعث انتقال کرگیا۔ چھاچھروہی کی دوبچیاں 5 دن کی جمیلہ اور8 دن کی رضیہ غذائی قلت کے باعث انتقال کرگئیں جسکے بعد اس ماہ کے پہلے 9 دنوں کے دوران جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔