ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعظم نوازشریف علی الصبح ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے


ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعظم نوازشریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچ گئے، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچ گئے ،جہاں وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دیکھانے والی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے، حکومت کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

وزیر خزانہ نے نجی شعبے اور اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نوازشریف علی الصبح ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ تھے اور گورنر سندھ اور وزیر اعلی نے انکا استقبال کیا،

ائیر پورٹ سے وزیر اعظم چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسمائیل کی رہائش گاہ پہچنے جہاں انہوں نے کراچی کے نامور صنعت کار اور کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزیراعلی ٰ سندھ نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ وزیر اعظم کو بائیس اگست کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس بورڈآف انویسٹمنٹ کےچیئرمین مفتاح اسماعیل کےگھرپرہوا

وزیر اعظم نے چاول کے برآمد کنندگان سے ملاقات بھی کی اور برآمدات میں حائل روکاوٹوں اور مسائل پربات چیت کی ۔انھوں نے برآمدکنندگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عید قربان جاتی امراءلاہور میں منائیں گے، وزیراعظم عید منانے کے بعد اسلام آباد آئیں گے اور 17 ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment