اتوار, 24 نومبر 2024


وسیم اختر کو پیرول پر رہائی نہیں مل سکتی ،سندھ حکومت

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی میئر کی رہائی کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس نہیں ہے، رہائی کا فیصلہ اگر عدالت دیتی ہے تو وہ عدالتی فیصلہ ہوگا۔

میئر کراچی وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر سندھ حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی، سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ملزم کی پیرول پر رہائی کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس نہیں ، وسیم اختر پر چونکہ تمام کیسز دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہیں اسلئے انڈر ٹرائل ملزم کو بھی پیرول پر رہائی نہیں مل سکتی۔

سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کا معاملہ محکمہ داخلہ سندھ کے پاس نہیں آیا، کراچی پیرول پر رہائی کا فیصلہ عدالت دیتی ہے تو وہ عدالتی فیصلہ ہوگا، انڈر ٹرائیل کیس کے ملزم کو رہائی ان قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر دی جاتی ہے، جو قانون میں اختیار ملے ہیں دہشتگردی ایکٹ کے تحت کسی ملزم پر ایف آئی آر میں دفعات ہونگی تو اس محکمہ داخلہ پیرول پر رہائی نہیں دے سکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment