ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی


ایمز ٹی وی(کراچی) سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

حیدرآباد سے کراچی واپس آتے ہوئے نوری آباد پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اُس میں موجود حفاظت پر مامور پولیس اہکاروں، ڈرائیور اور پرسنل سیکریٹری میں موجود تھے،


حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو چوٹیں آئیں تاہم اُن کے گارڈز اور سیکریٹری سبطین کی حالات تشیویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ناظم آباد میں واقع اے او کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

اس ضمن میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پر شدید تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے قائد ایم کیو ایم اور کنونیئر ندیم نصرت کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment