اتوار, 24 نومبر 2024


ملک میں برداشت اوربھائی چارے کی فضا قائم کرنی چاہئ,فاروق ستار

ایمز ٹی وی(کراچی )ٹریفک کے حادثےمیں زخمی ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکی طبیعت بہترہورہی ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں فاروق ستارکاکہناتھاکہ عیدالاضحی تو ایثار اور قربانی کےجذبےکواجاگر کرنےکانام ہے۔ انھوں نے کہ مسلمانوں کو پورے سال اور زندگی میں بھی اس جذبے کو اجاگرکرناہے۔

فاروق ستارکاکہناتھاکہ ملک میں برداشت اوربھائی چارے کی فضا قائم کرنی چاہئے تاکہ ملک میں دیرپا امن واستحکام قائم ہو۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نے بتایاکہ عیدالاضحی کے موقع پرفاروق ستارنےعید کانیاکرتا بھی پہناہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نےبتایا کہ

فاروق ستارعیدالاضحیٰ پرلوگوں سےملاقاتیں کررہےہیں۔ ترجمان کاکہناتھاکہ فاروق ستار کے جسم کےکچھ حصوں میں تکلیف ہے۔آج شام ڈاکٹرزاسپتال سےان کو ڈسچارج کرنےکافیصلہ کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment