ھفتہ, 23 نومبر 2024


بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بچوں نے کاٹا

ایمز ٹی وی(کراچی) ملک کے مختلف شہروں کراچی، لاہور اور ملتان اور پشاور سمیت کئی شہروں میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اٹھائیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اور کیک کاٹے گئے۔ کہیں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا۔ اپنے چیئرمین کی سالگرہ پر جیالوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ادارہ کاشانہ اطفال میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی کیک کاٹاگیا اور یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں صوبائی مشیر سعید غنی ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ کراچی کے ادارہ دارالسکون میں بھی بلاول بھٹوکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں شرمیلا فاروقی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین ،اورنجمی عالم اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

کراچی کے کلفٹن ایدھی سینٹر میں وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ بلاول بھٹو کی اٹھائیسویں سالگرہ پر ایدھی سینٹر میں اٹھائیس پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ لاہور کے یتیم خانے دارالشفقت میں چکن، مٹن، قیمہ ،چاول اور آئس کریم سے بچوں کی تواضع کی گئی۔

بچوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اورنوجوان سیاستدان سے محبت کا اظہار کیا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بلاول بھٹوزرداری کو بھٹو خاندان کی سیاست کا وارث اورمستقبل کا لیڈر قراردیا۔

اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ ایس او ایس ویلج اور بیت المال کے سویٹ ہومز کے مکینوں میں بھی تحائف تقسیم کئے گئے۔

پشاور میں بھی سالگرہ بھرپور انداز میں منائی گئی۔ دارلاطفال میں لنچ باکس تقسیم کیے گئے، ملتان میں جیالوں نے پارٹی چئیرمین کی سالگرہ پربھنگڑے ڈالے۔ کیک کاٹا اور پارٹی چیئرمین کیلیے دعائیں کیں حیدرآباد میں بھی جیالوں نے پارٹی چئیرمین کی سالگرہ پر خوب جشن منایا۔۔

یاد رہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کارکنان اور رہنماؤں کو اپنی کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کے بجائے فلاحی اداروں میں مقیم یتیموں اور ایدھی سینٹرز میں رہنے والے خصوصی افراد اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں اور ان میں تحائف تقسیم کرنے کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment