اتوار, 19 مئی 2024


سول اسپتال مٹھی، مختلف امراض کے باعث مزید4 بچوں کا انتقال

ایمزٹی وی (صحت) سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث مزید4 بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے سلسلہ جاری ہیں۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 4 بچے انتقال کرگئے۔ مرنےوالے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی،1 کا ڈیپلو اور ایک کا اسلام کوٹ سے ہے۔ اِس ماہ غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث 55 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment