اتوار, 24 نومبر 2024


مصطفیٰ کمال کا ذہنی توازن درست نہیں، ڈاکٹرعشرت العباد


ایمز ٹی وی(کراچی)گورنر سندھ نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال بائی پالر کے مریض اور ذہنی پستی کا شکار ہے انہیں تو الزامات لگانا بھی نہیں آتے۔

گورنرسندھ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس اور اوجھا اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے مصطفی کمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ارد شیر کاؤس جی نے اپنے آرٹیکل میں چائنا کٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے اس شخص کو مصطفیٰ کدال قرار دیا تھا جو پورے شہر کو کھود کر پیسہ نکال رہا ہے اور ملائیشیا و لند ن بھیج رہا ہے۔


ڈاکٹر عشرت العباد اپنے مزاج کے بر عکس جارحانہ انداز گفتگو کرتے ہو کہہ رہے تھے کہ انتہائی گھٹیا ،کم ظرفی،ذہنی پستی اور بائی پالر کا شکار ہیں ،مصطفی کمال اوجھا کیمپس آئیں ان کے ذہنی توازن کا علاج ہو جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال قائد ایم کیو ایم کے را سے متعلق تعلقات کے بارے میں جاننے کے باوجود سینیٹر شپ سے استعفیٰ نہیں دے رہے تھے ،انہیں بلوا کر استفعی مانگا گیا اور استعفی کے بعد بھی وہ ایک سال خاموش رہے اور پھر اچانک شہر میں وارد ہو کر لیکچر دینے لگے ہیں۔


گورنر سندھ کا کہناتھا کہ کسی کو بھی سیاسی دھول میں چھپنے نہیں دیا جائے گا چاہے وہ نیو کراچی مین کہیں چھپا ہو یا کسی پوش علاقے کے بڑے سیاسی دفتر میں چھپا بیٹھا ہو۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں اسلحہ کی سب سے بڑی کھیپ عزیزآباد سے پکڑی گئی جس کی خریداری میں ایک سیاسی جماعت کی تنظیم کمیٹی کے بڑے عہدیداروں کے نام آرہے ہیں جنہیں گرفتار کریں گے،پکڑا گیا اسلحہ فوج ،رینجرز اور پولیس سے لڑنے کے لیے خریدا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شہر قائد میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے ملوث عناصر ،سانحہ بلدیہ کے ملزمان ،سانحہ 12مئی کو ملزمان ،گینگ وار کے ملزمان ،حکیم سعید اور عظیم طارق کے قاتلوں کو بھی سزائیں دلوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12مئی 2007کو جس نے قتل و غارت گری کی اسے چوراہے پر لٹکائیں گے ،اس دن قتل و غارت گری کرنے والا خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو ،عبرتناک سزا دیں گے۔


اس سے کے قبل کراچی کے پسماندہ علاقے دنبہ گوٹھ میں ایک اسکول اور ٹراما سینٹر کی افتتاحی تقرین سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے وزیر اعلی سندھ، وزیر اعظم پاکستان،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ اور موجودہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کی کراچی کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کو آڑے ہاتھوں لیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment