اتوار, 22 ستمبر 2024


گڈانی شپ بریکنگ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

ایمز ٹی وی(کراچی)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ واقعہ کے 2 مزید متاثرین جاں بحق ہو گئے اور کل ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

حب گڈانی میں بحری جہازمیں آگ لگنے سے 58مزدور زخمی،12ہلاک گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے مزید 2 مزدور عالم ولد بابر اور حسن ولد کریم جاں بحق ہو گئے ہیں اور کل ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں مزدور سول ہسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھے۔ عالم ولد بابر کا آج صبح سول ہسپتال میں ہی انتقال ہوا جبکہ حسن کو گزشتہ شام ہسپتال سے چھٹی دی گئی تھی جو گڈانی پہنچ کر چل بسا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment