ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے طلبہ انتظامیہ کے کلاف سراپہ احتجاج بن گئے، سیکیورٹی میں غفلت اور جامعہ میں کالعدم تنظیموں کی سرگمیوں سے پرشان حال طلبہ صبر کا پیمانا لبریز ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈمن بلاک پہنچھے ،طلبہ کا کہنا تھا کہ جامعہ میں 2010 میں بھی ایک افسوس ناک سانحہ رونما ہوچکا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کئی ایک وعدے کیے تاہم ان میں اس ایک بھی پورا نہ ہوا ،جامعہ میں فرقہ واریت کو تیزی سے ہوا دی جاری ہے جس کو روکنے کے لیے ہم نے کئی بار انتطامیہ کو آگاہ بھی کیا تاہم انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے ہم کہنے پر مجبور ہیں کہ شاید انتظامیہ کے کچھ افراد دہشت گردون سے ملے ہوئے ہیں ، سانحہ جامعہ کراچی کے بعد وعدہ کیا گیا کہ جامعہ میں فقہ جعفریہ کے لیے مسجد تعمیر کی جائے گی جس کی یقین دہانی گورنر سندھ(جامعہ کے چانسلر )نے کراچئی تاہم اب تک عمل نہین کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا