اتوار, 24 نومبر 2024


میئر کراچی کا منصب سنبھالتے ہی بڑا کام

 

ایمزٹی وی(کراچی) وسیم اختر نے میئر کراچی کا منصب سنبھالتے ہی بڑا کام کردکھایا، کے ایم سی کے 8 سال سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

دو روز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے میئر کراچی نے منصب سنبھالتے ہی بڑا کام کر دکھایا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرملازمین کے واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

میئر کراچی گزشتہ روز رہائی کے بعد پہلی بار اپنے دفتر پہنچے تھے اور کے ایم سی کے اعلیٰ افسران سے مٹینگ کر کے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا اور ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی تھی۔

دورانِ مٹینگ میئر کراچی نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے دریافت کیا اور افسران کو فوری طور پر ان کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔ وسیم اختر کی ہدایت کے بعد کراچی میونسپل کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں میئر کراچی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی دورہ کیا اور مہمان گیلری میں بیٹھ کر کارروائی دیکھی، اُن کی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میئر کراچی کا استقبال کیا اور انہیں ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمبلی سے پرانی یادیں وابستہ ہیں اور یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں ایکشن پلان نہیں ڈیولپمنٹ پلان کا وقت شروع ہوگیا ہے، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment