اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان اور چین کی جنگی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں


ایمز ٹی وی(کراچی) پاک بحریہ اور چین کی جاری مشترکہ بحری جنگی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں جن کی اختتامی تقریب میں چیف آف نیول سٹاف نے شرکت کی اور مشقوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور چین کی بحریہ کی جاری مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ۔ مشقوں کی اختتامی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے شرکت کی ، انہوں نے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔


ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشقیں ہار بر اور سی فیزپر مشتمل تھیں، سی فیز میں بحری جہازوں ، ہیلی کاپٹرز،میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ نے بھی حصہ لیا تھا۔ پاک چین سپیشل فورسزنے کھلے سمندر میں آپریشنز اور ایئر ڈیفنس کی مشقیںکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment