جمعہ, 22 نومبر 2024


بلاول بھٹوکا پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلاول بھٹو کے الیکشن لڑنے کے لیے نشست کا فیصلہ دبئی اجلاس میں ہوگا تاہم پارٹی کے سینیئررہنمائوں نے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ 204سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیدیا۔
بلاول بھٹو خود لاڑکانہ کی آبائی نشست سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ملیر سے خالی ہونے والی نشست پردوسراآپشن جبکہ لیاری سے الیکشن لڑنا بھی آپشنزمیں شامل ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 204 لاڑکانہ سے ایاز سومرو پیپلزپارٹی کے ایم این اے ہیں، ایاز سومرو بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے ،آج کل پارٹی سے کنارہ کش ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment