ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزراءصرف بیانات اور نوٹیفکیشن جاری کر کے غریب عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہیں، علی زیدی

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ، کئی دفعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کافی کمی کے باوجود عام لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکا ۔ حکومتی ادارے اور صوبائی وزراءصرف بیانات اور نوٹیفکیشن جاری کر کے غریب عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہیں ویسے تو کراچی شہر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسائلستان بنا ہوا ہے اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ کیسے حکمران ہیں جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، کراچی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کراچی میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دو دفعہ کرایوں کی کمی میں صرف نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن اس نوٹیفکیشن پر کسی بھی قسم کی عمل درآمد نظر نہیں آرہی ۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنا غریب شہریوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ، صوبائی حکومت اگر اپنے آپ کو عوامی نمائندہ سمجھتی ہے تو فوری طور پر ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف ایکشن لیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں واضح حد کمی کی جائے ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مافیا بھی ہوش کے ناخن لیں اور سی این جی کی بندش کے دوران عوام سے پورا کرایہ وصول کر کے انہیں آدھے راستے میں اتار نے والے ہتھکنڈوں سے باز رہیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ مافیا کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا اور حالات کے خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ پر عائد ہوگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment