اتوار, 24 نومبر 2024


بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان

ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کے خلاف چلنے والے مقدمات کی پیروی سے انکار کردیا۔ ذرائع کےمطابق ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ بانی الطاف حسین کے خلاف لندن میں چلنے والے مقدمات کی پیروی سے انکار کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے لندن میں وکلا ٹیم سے ڈاکٹر فاروق ستار، بیروسٹر فروغ نسیم اور بیرسٹر سیف رابطے میں تھے تاہم اب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وکلا ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہمارا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا ان کے خلاف مقدمات کی پیروی بند کردی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے لندن میں وکلا کی ٹیم سے رابطہ کرکے مقدمات کی پیروی کے حوالے سے دی گئی ایڈوانس رقم بھی واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جو لاکھوں پاؤنڈ میں بنتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment