اتوار, 24 نومبر 2024


مصطفیٰ کمال کی "بھولا" سے لاتعلقی کا اظہار

 


ایمزٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان بھولا پاک سرزمین پارٹی میں شامل نہیں، وہ ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کاسیکٹرانچارج تھااور بیرون ملک سےگرفتار ہوا ہے، وہ کبھی بھی پاک سرزمین پارٹی کاحصہ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا پہلا قطرہ بننے والے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 2افرادسےشروع ہونےوالی جماعت آج تمام صوبوں میں موجود ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین مصطفیٰ کمال کراچی سےلاہورپہنچ گئے۔ لاہورپہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا،پنجاب کے عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پنجاب کے دوستوں کو شکایت ہے میں 8 ماہ کی تاخیر سےکیوں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میرا بیڈ روم ہے جبکہ پورا پاکستان میرا گھر ہے، ملک کے کسی حصے میں کسی بھی شہری کو کسی مشکل کا سامنا ہے تو آواز اٹھائیں گے، بلدیاتی اداروں اور صوبائی وزرا کو فعال ہونا چاہیے، ہمارے بہت سے کام وزرائے اعلیٰ کر رہے ہیں جو ان کا منصب نہیں، ملک میں کہیں بھی کسی کومشکل کا سامنا ہے تو آواز اٹھائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کراچی کامیئرتھاتواس شہرکی مثالیں دی جاتی تھیں،پاکستان میں بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے،تمام وزرائےاعلیٰ کومیئروں کی ٹیم بنانی چاہیے،میں کراچی کا میئر ہوتا تو کراچی میں کچرا جمع ہی نہ ہونے دیتا،میں نے اپنے ہاتھ سے 3 سو ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی کے دروازے پر جا کر اپنے خیالات کی دعوت دوں گا،ہم اپنےاختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے،پی ایس پی کاپرویزمشرف سےدور دور تک کوئی تعلق نہیں،جس نےہماری بات نہیں مانی وہ بھی ہمارے لیے قابل احترام ہوگا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم ساری بری باتوں کا پتا ہونے کے باوجود ایک بندے سے ڈرتے رہے،ظلم کو خاموشی سے سہنے والا سب سے بڑا ظالم ہے،آج لوگ ہم سے شکایت کررہے ہیں کہ آپ ہمارے پاس کیوں نہیں آرہے،ہماری کامیابی اسی دن ہوگئی جس دن ہم نےحق اورسچ کی بات کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج اتنے جھنڈے ہوگئے ہیں کہ پاکستان کا جھنڈا نظر نہیں آتا،ہم اپنے نظریاتی اختلافات

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment