بدھ, 30 اکتوبر 2024


کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں افغان بستی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت پولیس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوئی، اورنگی میں کٹی پہاڑی کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ لانڈھی کے قریب بھینس کالونی کے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment