اتوار, 22 ستمبر 2024


سی ٹی ڈی کی کارروائی اسپیشل برانچ کا اہلکار گرفتار

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ہی اہلکار کو دہشت گردوں کی مدد کرنے اور خفیہ چھاپو ں کی اطلاع دینے پر گرفتار کر لیا ۔


میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر اہلکار عرفان کو گرفتار کر لیا ۔ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے بتا یا ہے کہ دہشت گردوں پر چھاپہ مارنے کے لیے جانے والی ٹیم کی پیشگی اطلاع ملزمان کو تھی ،یہ اطلاع اسپیشل برانچ کے اہلکار عرفان نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اہلکار عرفان اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا جسے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment