پیر, 25 نومبر 2024


سلمان تاثیر نے ثابت کیا یہ ملک سب کا ہے،بلاول بھٹو

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر نے ثابت کیا یہ ملک سب کا ہے،مذہب کے متعلق قوانین کے غلط استعمال کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہاپسند،متعصب عناصردہشتگردی کوپروان چڑھارہے ہیں،بانیان وطن کے نظریے کے پیروکار اقلیتوں سمیت سب کا تحفظ کریں، سلمان تاثیر نے ثابت کیا یہ ملک سب کا ہے۔


پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر وہ شخص ہیں جو مذہب کے متعلق قوانین کے غلط استعمال کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے رہے میں ان کے حوصلے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں،انتہا پسندی ملک میں دہشتگردی کو جنم دیتی ہے،پاکستانیوں کو دنیا میں جدید معاشرے کے طور پر پہچان بنانے اور مثالی مسلمان قوم بننے کیلئے اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ لوگ بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا ملک پر نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ سلمان تاثیر جیسے پیپلز پارٹی کی کارکنوں کی موجودگی میں کامیاب نہیں ہونگے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment