ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے واضح کردیا ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے ،شاہد آفریدی کا کپتانی سے متعلق حالیہ بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔خیال رہے ے کہ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی اور میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جو بھی کپتان ہو چاہے وہ مصباح کپتان ہوں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ انہیں دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ میں کپتانی کرنی ہے یا نہیں اور اگر مجھے کپتان بنایا جا رہا ہے تو چیزوں کا پتہ چل جانا چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اب اتنا وقت نہیں ہے ۔ورلڈ کپ سے قبل چیزیں اعلان ہوں تاکہ کوئی بھی کپتان ہو وہ اپنا پورا کام کرسکے کہ لڑکوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔ کیا کام کرنے ہیں۔‘
شہریارخان کا کہنا ہےہ شاہد آفریدی کے بیان سے لوگوں میں شکوک وشبہات نے جنم لیا اور وہ سوچ رہے تھے کہ کہیں کوئی انتشار تو نہیں ۔انھوں نے ضح کیا کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں غیرذمہ دارانہ باتیں کی ہیں۔بورڈ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آفریدی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب تو نہیں ہو ئے؟ اور اگر ہوئے ہیں تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جاسکتی ہے؟تاہم بورڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ وہ خود اپنی خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے تیسرا ون ڈے نہیں کھیلے تھے، مصباح الحق ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد فارم میں آجائیں گے۔
شہریارخان نےابوظہبی میں مصباح الحق اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات بھی کی ہے اور ان تینوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ کپتان کی تبدیلی نہیں ہوگی اور مصباح الحق ہی کپتان رہیں گے۔
شاہد آفریدی نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا، مصباح کپتان رہیں گے...
Leave a comment