ھفتہ, 23 نومبر 2024


1993میں ایم کیوایم کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے


ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرکے رینجرز کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، رینجرزکی جعلی یونیفارم، جعلی نمبر پلیٹس اورجعلی کارڈزبرآمد ہوئے ہیں۔

گلشن اقبال اورگلستان جوہر کے علاقوں میں رینجرز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد فرید قریشی عرف کیپٹن علی اور محمد عابد کو گرفتار کرلیا۔

رینجرزاعلامیہ کے مطابق ملزم فرید قریشی عرف کیپٹن علی رینجرز اور حساس اداروں کے ناموں کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو جعلی افسر کے طور پرمتعارف کرواتا تھا، ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ افسران سے جعلی رشتہ داری کی بنیاد پراثرو رسوخ ظاہر کرتا تھا۔

مذکورہ گروہ رینجرز کے نام کاغلط استعمال، جعلی گرفتاریوں کے عوض کمیشن اوربھتہ وصولی، جعلی سرکاری نمبرپلیٹ اورمیڈیا نمائندوں کے جعلی کارڈز کے غیرقانونی استعمال کے ذریعے خوف وہراس پھیلانے میں مصروف تھا۔

رینجرز کے مطابق ملزم فرید قریشی عرف کیپٹن علی 1993میں ایم کیوایم کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے، جبکہ ملزم عابد اپنے ساتھی ملزم فرید قریشی کی معاون اورسہولت کارکی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

ملزمان کا کام خوف وہراس کے ذریعے مکانوں پرقبضے کرنااوراس سلسلے میں رینجرز کے نام کا غلط استعمال اوراثر و رسوخ ظاہرکرناتھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment