اتوار, 22 ستمبر 2024


پولیس کی کامیاب کارروائی،مغوی بازیاب

ایمز ٹی وی (خیرپور) خیرپور میں پولیس فورس نے کامیاب کارروائی کر کے دو کاروں میں یر غمال رحیم یار خان کے 5سالہ مغوی بچے محمد فراز آرائیں سمیت تین مغویوں کو بازیاب کرالیا جبکہ پولیس نے دو اغوا کار وں وہاب کوریجو اور آچر شیخ کو گرفتار کر لیا تین اغوا کار فرار ہو گئے یہ بات اے ایس پی خیرپور محمد عمران مرزا نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گاڑھی موری کے قریب ایک مشتبہ کار کو پریالو کی طرف جاتے دیکھ کر اس کا تعاقب کیا اور کار کو روک کر تلاشی لی تو کار میں5سالہ بچہ محمد فراز آرائیں یر غمال بنا ہوا تھا بچے کو ملزمان رحیم یار خان کے علاقے سے اغوا کر کے لائے تھے اور وہ اس کو کمین گاہ میں قید کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے کار کی تلاشی لیکر اس کو بازیاب کرالیا ۔

کارروائی کے دوران پولیس نے بچے کو اغوا کرنے والے دو اغوا کاروں وہاب کوریجو او ر آچر شیخ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ پولیس نے دوسری کارروائی شاہ حسین کے علاقے میں کی جہاں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین ملزمان سفید رنگ کی کار میں سکھر سے دو افراد کو اغوا کر کےکچے کی طرف جا رہے ہیں جس پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشتبہ کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار ملزمان پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس نے کار میں یر غمال ہنگورجہ کے رہائشی جبران احمد شیخ اور گمبٹ کے رہائشی محمد یعقوب اجن کو بازیاب کر الیاملزمان نےان کو سکھر کی سٹی پوائنٹ سے اغوا کیا تھا اور اس کو کچےکے طرف لے جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے کارروائی کی اور دونوں مغویوں کو سلامتی سے بازیاب کرالیا اے ایس پی محمد عمران مرزا نے بتایا کہ خیرپور شہر کے شاہ لطیف کے علاقے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم فہیم رند کو گرفتار کر لیا گیا ملزم ایک شہری شیراز بھٹو سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر جا رہا تھا کہ پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد اس کو گرفتار کیا اے ایس پی محمد عمران مرزا نے بتایا کہ جرائم پیشہ گر وہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment