اتوار, 22 ستمبر 2024


گیس لیکیج کے باعث دھماکہ مکان ملبے کا ڈھیر

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کلفٹن نیلم کالونی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 2 منزلہ مکان گرگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں گیس لیکج کے باعث 2 منزلہ مکان گرگیا، عمارت زمین بوس ہوئی تومکین ملبے کے نیچے دب گئے۔ علاقہ مکینوں نےاپنی مدد آپ کے تحت انہیں باہر نکالا، ملبے میں دبے 6 زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کوئی حکومتی مشینری مدد کے لئے نہیں پہنچی اورانہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام کیا۔ زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز کو بتایا کہ مکان میں گیس نہیں تھی، پڑوسی سے کنکشن لیا ہوا تھا جس سے گیس لیک ہورہی تھی اور جیسے ہی کمرے میں روشنی کے لئے بٹن دبایا تو دھماکا ہوگیا اورمکان گرگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment