ایمز ٹی وی(کراچی) ڈی جی ایف ڈبلیو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کا عمل جاری ہے ۔ ایم نائن کے متوازی ایم فائیو بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ فرنٹیئرورک آرگنائزیشن ملک کی ترقی میں اپناکام جاری رکھے گی۔
نوریا آباد میں کراچی حیدر آباد ایم نائم موٹر وے کے تکمیل شدہ حصے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم نائن منصوبے پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مفید رہی،یسراسیکشن ڈی ایچ اےسٹی سے شروع ہوکردبنہ گوٹھ تک جاتاہے۔ سیکشن2کوٹری انٹرچینج میں جاکرختم ہوگا۔تقریب سے وزیر اعظم نوازشریف نے بھی خطاب کیا اور کراچی حیدر آباد موٹر وے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی حیدر آبا د موٹر وے منصوبے کی لمبائی 136 کلومیٹر ہے،کام کی تکمیل میں حکومت سندھ نے بہت تعاون کیا۔سیکشن پر 40سے 50ہزار گاڑیاں چلتی ہیںاور یہ سڑک پاکستان کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے۔
ڈی جی ایف ڈبلیو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ دوسرے سیکشن میں باقی کام61کلومیٹرمارچ سال2018میں مکمل ہوگا۔منصوبے پر 36ارب روپے لاگت آئے گی اور 2018ءمیں مکمل ہو گا.
36ارب کی لاگت سے شروع کئے گئے منصوبے میں136کلومیٹرحیدرآبادسے کراچی شاہراہ شامل ہے۔ کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن منصوبے کا آغاز ستمبر 2015 ءمیں ہوا تھا جس کا 75 کلومیٹر سیکشن مکمل ہوگیا ۔کراچی سے حیدر آباد تک منصوبے میں 136کلو میٹرشاہرا شامل ہے جس میں چار انٹرچینج ، 5پل اور پانچ ٹراما سینٹر بھی مکمل ہو گئے ہیں